میرٹ پرلائسنس حصول یقینی بنانے کے لیے ایس پی ٹریفک کا لائسنس برانچ کا دورہ

جمعہ 17 مئی 2024 17:54

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) میرٹ پر لائسنس حصول یقینی بنانے کے لیے ایس پی ٹریفک نے لائسنس برانچ تھانہ صدر کا دورہ کیا اور ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے آئے ہوئے امیدواروں سے اپنی موجودگی میں ٹیسٹ لئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ٹیسٹ پاس کرنے والےامیدواروں کو موقع پر لائسنس پرمٹ جاری کیےجبکہ فیل ہونے والے امیدواروں کو اگلےہفتے دوبارہ تیاری کے ساتھ آنے اور ڈرائیونگ ٹیسٹ کےحوالےسے اہم ہدایات بھی دی ۔

انہوں نے کہا کہ میرٹ پر لائسنس کے حصول کو یقینی بنایا جارہا ہے ،لائسنس کے حصول کےلئے آنے والے امیدواروں میں سے اشارے اورڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کرنے والوں کو فوری طور پر لائسنس جاری کئے جارہے ہیں جبکہ فیل ہونےوالے امیدواروں کو دوبارہ تیاری کرنے کےلئے لائسنس برانچ میں اشاروں کے چارٹ لگائے گئے ہیں تاکہ وہ اس سے استفادہ حاصل کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں