ریسکیو 1122 مانسہرہ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

منگل 21 مئی 2024 14:01

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2024ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مانسہرہ فہد علی مسعود نے ریسکیو 1122 مانسہرہ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ 13 مئی تا 19 مئی 2024ءکی ریسکیو 1122 کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتہ 49 مختلف ایمرجنسیز میں عوام کو خدمات فراہم کی گئیں۔ ریسکیو کنٹرول روم کو مجموعی طور پر 3350 کالز موصول ہوئی تھیں جن میں 1220 معلوماتی اور فیک کالز شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو مانسہرہ نے گذشتہ ہفتہ 49 ایمرجنسی حالات میں خدمات فراہم کیں جن میں 37 میڈیکل، 6 روڈ ایکسیڈنٹ، 3 گولی لگنے، 2 ڈوبنے اور ایک دیگر متفرق واقعات میں خدمات سرانجام دیں۔ ریسکیو 1122 مانسہرہ نے ہسپتال سے ہسپتال منتقلی سروس کے تحت مختلف 45 ایمرجنسی حالات میں خدمات سرانجام دیں جن میں 16 افراد کو ایک ضلعی ہسپتال سے دوسرے ضلعی ہسپتال جبکہ 29 افراد کو ضلع کے اندر ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال منتقل کیا۔ ریسکیو 1122 مانسہرہ کے جوان 24 گھنٹے ہمہ وقت عوام کی ہر قسم ممکنہ خدمت کے لئے تیار ہیں۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں