بالاکوٹ کے سیاحتی مقام کنڈ بنگلہ میں نوجوانوں کی 32 ٹیموں پر مشتمل کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

جمعرات 20 مئی 2021 11:54

بالاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2021ء) مانسہرہ کی تحصیل بالاکوٹ کے سیاحتی مقام کنڈ بنگلہ میں نوجوانوں کی 32 ٹیموں پر مشتمل کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ ٹورنامنٹ ایک ہفتہ تک جاری رہا اور کنڈ بنگلہ کے پر فضا مقام پر کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ انتہائی دلچسپ میچ کے بعد فاتح کا تعین ہوا۔

(جاری ہے)

کنڈ بنگلہ کے مقام پر شائقین کی بڑی تعداد میچ دیکھنے کیلئے آئی ہوئی تھی۔ ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حج سردار محمد یوسف کے فرزند سردار لیاقت یوسف تھے۔ دیگر مہمانان میں سابق ناظم سردار انوارالحق، مولانا اسرار اور سردار شعیب تھے۔  مہمان خصوصی نے جتنے والی ٹیم میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔ مہمان خصوصی سردار انوارالحق اور سردار لیاقت یوسف نے کنڈ بنگلہ کے پرفضا  مقام میں نوجوانوں کیلئے ایک کرکٹ گراؤنڈ کی تعمیر کیلئے درخواست کی جس پر جلد مثبت ردعمل کی امید متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں