بفہ میں حالیہ بارشوں کے باعث مکان زمین بوس، مال مویشی اور بانڈیاں شدید متاثر

ہفتہ 4 اپریل 2020 14:48

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2020ء) بفہ میں حالیہ شدید بارشوں کے باعث مکانات زمین بوس ہونے سے ایک مکان سمیت مال مویشی اور بانڈیاں شدید متاثر ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

بفہ کے مضافات گلبہار کالونی میں واقع عبدالله اخونزادہ کا لاکھوں روپے کا مکان جو حالیہ بارشوں سے بوسیدہ ہو چکا تھا، گذشتہ روز اس کا آدھا حصہ زمین بوس ہو گیا جبکہ اہل خانہ معجزاتی طور پر محفوظ رہے۔ متاثرہ شخص نے نقصان کی مالیت 25 لاکھ روپے بتائی ہے۔ اسی طرح درجنوں مال مویشیوں کی بانڈیاں اور کچے مکانات کو بھی حالیہ بارشوں نے جزوی نقصان پہنچا ہے۔ متاثرہ خاندانوں نے ڈپٹی کمشنر مانسہرہ سے نقصان کے ازالہ کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں