بچوں میں نکھار پیدا کرنے کیلئے نصابی سرگرمیوں کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں اور تفریحی مواقع فراہم کرنا بہت ضروری ہے،جاوید افضل اعوان

پیر 13 مئی 2024 18:45

a میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2024ء) بچوں میں نکھار پیدا کرنے کیلئے نصابی سرگرمیوں کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں اور تفریحی مواقع فراہم کرنا بہت ضروری ہے، سال بھر پڑھائی اور امتحان کے بعد نتائج کا کا بچوں کو شدت سے انتظار ہوتا ہے، امتحانات کے نتائج میں پوزیشن اور اچھے نمبر لینے والے بچے، ان کے اساتذہ اور والدین مبارک باد کے مستحق ہیں ان خیالات کا اظہار نجی اسکول دی فرسٹ اسٹیپ ان ایجوکیشن اسکول ایڈمنسٹریٹر جاوید افضل اعوان، پرنسپل نازیہ اور دیگر نے سالانہ امتحانات کے نتائج کے اعلان کے سلسلے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے مذید کہا کہ کہ آج کے بچے مستقبل کے معمار ہیں مستقبل میں ان بچوں کو ملک کی باگ ڈور سنبھالنی ہے اس لئے ہمیں چاہیئے کہ ان بچوں کی بہتر اور عمدہ تربیت کرنا ہو گی تاکہ آج کے بچے ملک سنبھالنے کے قابل ہو سکیں انھوں نے اساتذہ اور والدین پر زور دیا کہ بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے تقریب میں اسکول کے بچوں نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور دیگر سبق آموز ٹیبلوز پیش کئے جسے حاضرین نے بے حد پسند کیا اور پرفارنس پیش کرنے والے بچوں کو داد دی تقریب میں امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کو شیلڈ اور سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے گئے جبکہ اساتذہ میں نمایاں خدمات پیش کرنے پر سرٹیفیکیٹ اور گفٹ دیئے گئے تقریب میں زیرتعلیم بچوں، والدین اور اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں