محکمہ زراعت پیسٹ وارننگ کے چھاپے، غیر قانونی زہر برآمد، استغاثہ دائر

پیر 20 مئی 2024 21:00

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2024ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعبہ پیسٹ وارننگ سید عصمت حسین بخاری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ انڈسٹریل اسٹیٹ ملتان میں ٹوٹل کئیر پیسٹی سائیڈز اور ایم آئی کارپوریشن کے وئیر ہاؤسز پر چھاپے مارے اورغیر قانونی طریقے سے تیار و فروخت کی جانیوالی1072 لٹر زرعی زہریں برآمد کرلیں۔ ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق پکڑی گئی غیر قانونی زہر کی مالیت3 5 لاکھ 15 ہزار روپے بنتی ہے۔

پیسٹی سائیڈ ٹیم نے انڈسٹریل اسٹیٹ ملتان میں ٹوٹل کئیر پیسٹی سائیڈز کے وئیر ہاؤس پر چھاپہ مارا جہاں پرزرعی زہر مورموکس3% G کی رجسٹریشن نمبر،تاریخ تیاری وتاریخ ایکسپائری  غلط طور پر درج تھی۔مذکورہ زہر کے امپورٹر نے بھی زرعی دوائی کی رجسٹریشن ایکسپائر ہونے کی تصدیق کی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ایکسپائر زہر کلوروتھائیونل بھی برآمد کرلی۔منظور حسین ولد محمد اکبرچیف ایگزیکٹو ٹوٹل کئیر پیسٹی سائیڈز اور سٹور انچارج سید ساجد جبار کیخلاف تھانہ مظفر آباد میں مقدمہ کے اندراج کیلئے استغاثہ دائر کردیا۔

اسی طرح دوسرے چھاپے کے دوران ایم آئی کارپوریشن کے وئیر ہاؤس پر چھاپہ کے دوران زائد المعیاد زہریں نائٹن پیرم اور کلوڈینافوپ بھی پکڑکر قبضہ میں لے لیں۔سید مجاہد عباس چیف ایگزیکٹو ایم آئی کارپوریشن اور محمد وسیم سٹور انچارج کیخلاف تھانہ مظفر آباد میں مقدمہ کے اندراج کیلئے استغاثہ دائر کردیا گیا۔ موقع پر زرعی زہروں کے نمونہ جات حاصل کرکے تجزیہ کیلئے لیبارٹری بھجوا دئیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں