وائس چانسلر این ایم یو کا نشتر ہسپتال کا دورہ،معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ڈاکٹرمہنازخاکوانی

بدھ 10 جنوری 2024 19:19

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2024ء) وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے اپ گریڈیشن کے کاموں کا جائزہ لینے کے لیے گزشتہ روز نشتر ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔ بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے نمائندگان نے اپ گریڈیشن اور تزئین و آرائش کے کاموں کے حوالے سے وائس چانسلر کو آگاہ کیا۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کوالٹی اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ریویمپنگ کے پراسیس کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ علاؤہ ازیں مریضوں کو دستیاب سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے شعبہ فزیوتھراپی نشتر ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور ڈیوٹی پر مامور عملے کو تمام تر سہولیات کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے ہدایت کی ۔اس موقع پر رجسٹرار نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر غلام عباس اور ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر محمد کاظم سمیت دیگر انتظامی افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں