وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی زیر صدارت نشتر بلڈ ٹرانسفیوژن کمیٹی کا اجلاس

بدھ 17 جنوری 2024 19:18

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2024ء) وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی کی زیر صدارت نشتر بلڈ ٹرانسفیوژن کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز کمیٹی روم وی سی آفس میں منعقد ہوا ،جس میں شعبہ انتہائی نگہداشت سے پروفیسر ڈاکٹر محمد عامر، ڈاکٹر خالد چشتی، ڈاکٹر فرخ آفتاب اور ڈاکٹر عبدالمنان سمیت نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے دیگر شعبوں کے سینئر فیکلٹی ممبران، بلڈ بینک کے نمائندگان اور سینئر نرسنگ سٹاف نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں خون کی سٹوریج، اس کی سکریننگ، محفوظ منتقلی خون، خون کے اجزاء کی تیاری اور ڈاکومینٹیشن کے حوالے سے مختلف امور بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اجلاس میں بلڈ ٹرانسفیوژن کمیٹی کے گزشتہ اجلاس میں طے پانے والے فیصلوں اور اقدامات کے حوالے سے بھی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ پرو وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے محفوظ منتقلیِ خون کے مروجہ قوانین پر سختی سے عمل کرنے اور مانیٹرنگ سسٹم کو مزید مستحکم کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں