نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں ذہنی صحت سے آگاہی بارے سیمینار

منگل 20 فروری 2024 21:29

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2024ء) ذہنی صحت کے متعلق آگاہی پیدا کرنے کے لئے نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ ڈیپارٹمنٹ آف سائکاٹری کے زیر اہتمام منعقد اس سیمینار میں وائس چانسلر نشر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی، پرنسپل نشر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر راشدقمر،رجسٹرار نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر غلام عباس، سربراہ شعبہ سرجری پروفیسر مسعود الرؤف ھراج سمیت نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے سینئر فیکلٹی ممبران اور ڈاکٹرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے اپنے خطاب میں شعبہ نفسیات کی اس کاوش کو سراہا اور ذہنی صحت کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے سب کو اپنا کردار ادا کرنے پر زور دیا ۔سربراہ شعبہ نفسیات ڈاکٹر شفیق احمد نے سیمینار میں اپنے خطاب میں کہا کہ ملک کی رفاہی اور سماجی تنظیموں کے اراکین، ڈاکٹرز و طبی امور سے وابستہ تمام افراد کی یہ مشترکہ ذمہ داری ہے کہ ذہنی صحت کو نظر انداز نہ کریں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کی سطح پر ایسے آگاہی پروگرام وقت کی اہم ضرورت ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں