سرکاری گندم بوریاں خوردبرد ،لودھراں اور لیہ پاسکو انچارجز کیخلاف مقدمات درج

اتوار 26 مئی 2024 23:15

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2024ء) ایف آئی اے ملتان زون کی پاسکو افسران کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔سرکاری گندم بوریاں خوردبرد کرنے پر لودھراں اور لیہ پاسکو انچارج کیخلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے نے لودھراں میں پاسکو انچارج کامران کیخلاف 4سو باردانہ کی بوریاں خرد برد کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا،ایف آئی اے کے مطابق لودھراں پاسکو انچارج کامران نے غیر قانونی طور پر مڈل مین کو 4 سو بوریاں دیں۔ایف آئی اے ڈی جی خان سرکل نے لیہ میں کارروائی کرتے ہوئے پاسکو انچارج لیہ کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ایف آئی اے کے مطابق پاسکو انچارج لیہ آصف نے باردانہ فراہم کرنے کے لیے شعیب بزمی نامی کسان سے 64 ہزار روپے رشوت مانگی۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں