فارما سائنس کے شعبہ میں بہائو الدین زکریایونیورسٹی کے ڈاکٹر عمران قادر کا اعزاز

منگل 16 جنوری 2018 19:02

ملتان۔16جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2018ء) بہائو الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد عمران قادر کو پاکستان کونسل برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے پاکستان بھر میں فارما سائنس کے شعبہ میں پہلے نمبر پر منتخب کیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کے اب تک نیشنل اور انٹرنیشنل سطح کے 204 ریسرچ آرٹیکل شائع ہوچکے ہیں موصوف پاکستان کے ایک مایہ ناز سائنس دان ہیں جن کی ایجادات میں کینسر کی تشخیص کے لیے’’ قادر ٹسٹ‘‘ ، ایڈز کے علاج کے لیے ’’قادر ورٹائیڈ‘‘ او ر ’’قادر سی 34- ‘‘، انفکشن کی بیماریوں کے علاج کے لیے ’’قادر فیجز‘‘شامل ہیں۔

مزید برآں انہوں نے ’’ قادر تھیوری ‘‘ پیش کی ہے جس میں انہو ںنے کینسر کی وجہ وائرس قرار دی ہے اور یہ تھیوری امریکہ کے ایک مجلہ میں شائع ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں