ہیڈ کوارٹر سمیت پورے ریجن میں جشن آزادی کی تقریبا ت ہوں گی،میپکو

پیر 13 اگست 2018 23:42

ملتان۔ 13 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی(میپکو) ہیڈ کوارٹر سمیت ریجن بھر کے دفاتر میں71ویں یوم آزادی کے موقع پر تقاریب کا اہتمام ہوگا ۔

(جاری ہے)

14اگست کو میپکو ہیڈ کوارٹر میں چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر محمد اکرم چوہدری پرچم کشائی کریں گے اورپودے لگاکر شجر کاری مہم کا آغازکریں گے جبکہ یوم آزادی کے سلسلہ میں منعقدہ مرکزی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے ۔میپکو ہیڈ کوارٹر سمیت ریجن بھر کی مساجد میں ملک کی سلامتی کے لئے دعائیہ تقاریب بھی ہوں گی اور تمام دفاتر میں بھی پودے لگائے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں