چائلڈ رائٹس اورورکنگ کے حوالے سے تربیتی سیشن کاانعقاد

پیر 22 اکتوبر 2018 23:27

ملتان۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء)چائلڈپروٹیکشن اینڈویلفیئر بیوروملتان کے شعبہ عوامی آگہی کے زیراہتمام مقامی سکول میں چائلڈرائٹس اورچائلڈ پروٹیکشن اینڈویلفیئر بیوروکی ورکنگ کے حوالے سے تربیتی سیشن کاانعقاد کیاگیا۔انچارج شعبہ عوامی آگہی رائونویدمختار نے بچوں کو لیکچر دیتے ہوئے کہاکہ وہ خود کوکیسے اجنبی سے محفوظ رکھ سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

بچوں کوچائلڈ ہیلپ لائن 1121کے بارے میں بھی تفصیلی بتایاکہ کسی بھی مشکل کی صورت میں فوری یقینی مدد کے لئے چائلڈہیلپ لائن 1121پرکال کریں ۔انہوںنے مزیدکہاکہ چائلڈ پروٹیکشن اینڈویلفیئر بیوروبچوں کوسٹریٹ چائلڈکرائم سے محفوظ رکھنے کے اقدامات کے ساتھ ساتھ انہیں اپنی حفاظت کرنی بھی سکھاتاہے ۔اسی سلسلے میں ادارے کی طرف سے مختلف سکولوں میں تربیتی سیشن منعقدکئے جائیں گے ۔اس موقع پران کے ساتھ لیزاتبسم ،حمیراعمیر،رخسانہ سمیت دیگرنے شرکت کی ۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں