ایمری نے کاشتکاروں کیلئے کم قیمت بیلرمشینوں کی تیاری شروع کردی

بدھ 14 نومبر 2018 23:53

ملتان۔14 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) محکمہ زراعت ملتان کا ادارہ شعبہ ایگری کلچر میکنائزیشن ریسرچ انسٹیٹیوٹ (ایمری )کاشتکاروں کیلئے ایسی بیلرمشین کی تیاری پرکام کررہاہے جوکم قیمت ہو اوراس کے ذریعے کاشتکاروں کو فصلوں کی باقیات تلف کرنے میں آسانی ہو۔

(جاری ہے)

ایمری کے ڈائریکٹر غلام صدیق نے ’’اے پی پی ‘‘کوبتایاکہ عام طورپرکاشتکارفصلوں کی باقیات کو نظرآتش کردیتے ہیں جس سے ماحولیات کو نقصان پہنچتاہے۔

انہوںنے کہاکہ اس مشین کے ذریعے کاشتکار اپنی فصلوں کی باقیات کو بہترانداز میں گانٹھوں کی صورت میں محفوظ کرسکیں گے ۔اوربعدازاں انہیں فروخت بھی کرسکیں گے ۔انہوںنے کہاکہ اس مشین کی تیاری پرپانچ لاکھ روپے اخراجات آرہے ہیں ۔جبکہ درآمدشدہ بیلر مشین کی حالیہ قیمت 15لاکھ کے لگ بھگ تھی ۔آئندہ چند برسوں میں یہ مشین کاشتکاروں پانچ لاکھ روپے کے عوض خریدسکیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں