بیرون ممالک میں رہائش پذیر پاکستانیوں کے مسائل حل کرنا ہماری ترجیح ہے، چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن

ہفتہ 24 اگست 2019 17:53

ملتان ۔24اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2019ء) چیئرمین اوور سیز پاکستانیز کمیشن ملتان مخدوم شعیب اکمل ہاشمی نے کہا ہے کہ بیرون ممالک میں رہائش پذیر پاکستانیوں کے مسائل حل کرنا ہماری ترجیح ہے۔ اوور سیز پاکستانیز کمیشن دیار غیر میں رہنے والے اپنی ہم وطنوں کو ریلیف فراہم کرنے کا ادارہ ہے جو انہیں اپنی درخواستیں ارسال کرتے ہیں جن کا باقاعدہ حساب رکھا جاتا ہے اور ان کے کیسز کی پیروی بھی کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ان خیالات کا اظہار سرکٹ ہائوس ملتان میں ڈسٹرکٹ اوور سیز پاکستانیز کمیشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں قائم مقام ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی، اسسٹنٹ کمشنرز قاضی منصور، ڈاکٹر عابدہ فرید، طیب خان، فوکل پرسن اوور سیز پاکستانیز کمیشن و سیکرٹری آرٹی اے کامران بخاری، ایس پی رب نواز ، محمد شیراز ، اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ضلع ملتان سے 232 اوور سیز پاکستانیوں نے اپنے مسائل کے حل کیلئے درخواستیں دیں جن میں 117 کو حل کر دیا گیا ہے ،39 کے مقدمات عدالتوں میں ہیں جبکہ 76 مقدمات زیر التوا ہے، مذکورہ زیر التوا کیسز کے معاملات فرداً فرداً جلاس میں زیر بحث لائے گئے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں