نامور شا عر اور مدرس کیفی جام پوری کی 48 ویں برسی کل منائی جائے گی

منگل 15 اکتوبر 2019 14:19

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) نامور شاعر اورمدرس کیفی جام پوری کی 48 ویں برسی کل (16اکتوبر کو) منائی جا رہی ہے۔ کیفی جام پوری یکم اپریل1905ء کو راجن پور میں پیدا ہوئے۔انہوں نے ابتدائی تعلیم اسلامیہ مڈل سکول جام پور سے حاصل کی۔1927ء میں نارمل سکول ملتان سے سینئر ورنیکلر ٹیچر کی سند حاصل کی۔ڈیرہ غازی خان کی مختلف درس گاہوں میں ٹیچر اور ہیڈماسٹر کے فرائض انجام دیئے۔

(جاری ہے)

1960ء میں اسلامیہ ہائی سکول عام خاص باغ ملتان میں تدریس کاآغاز کیا اور آخری وقت تک اسی سکول کے ساتھ منسلک رہے۔کیفی جام پوری کی مادری زبان ڈیروی تھی لیکن انہوں نے سرائیکی کے علاوہ اردو اور فارسی میں بھی شعر کہے۔ان کی تصنیفات میں کلام فرید کے ترجمے سمیت تین کتابیں شامل ہیں۔ 16اکتوبر1971ء کو جام پور میں انتقال کر گئے۔ان کے بیٹے شبیر حسن اختربھی معروف صحافی اور دانشور تھے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں