محکمہ صحت کو ہنگامی بنیادوں پر خسرہ اورڈینگی کی روک تھام کے لیے اقدامات کی ہدایت

ہفتہ 20 اپریل 2024 17:32

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) کمشنرملتان ڈویژن مریم خان نے کہا ہے کہ موثر حکمت عملی اپنا کرخسرہ بیماری کو وبا ءبننے سے روکا جاسکتا ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت ہنگامی بنیادوں پر خسرہ اور ڈینگی کی روک تھام بارے اقدامات کریں۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے محکمہ صحت کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں تمام ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ محکموں کے افسران موجودتھے۔

(جاری ہے)

کمشنرملتان نے ڈویژن میں خسرہ کے بڑھتے ہوئے کیسز کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت سے رپورٹ طلب کرلی۔ انہوںنے چلڈرن ہسپتال سمیت دیگر سرکاری ہسپتالوں میں خسرہ کے شبہ میں داخل بچوں کو الگ رکھنے کی ہدایت کی۔ مریم خان نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کواپنی تحصیلوں میں انسداد ڈینگی مہم کو کامیاب بنانے کاحکم دیا۔اجلاس میں بریفنگ دیئے ہوئے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر وسیم رمزی نے کہاکہ ڈویژن میں امسال خسرہ کے 543 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے جن میں203 کنفرم ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈویژن میں امسال ڈینگی کے 3 کنفرم کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 705 گھروں اور40 کمرشل مقامات سے لاروا برآمد کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں