واسا کا نادہندگان کیخلاف کریک ڈاؤن ، 144 کمرشل اور گھریلو کنکشن منقطع کر دیے گئے

منگل 23 اپریل 2024 18:56

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) منیجنگ ڈائریکٹر واسا چوہدری محمد دانش کی ہدایت پر سیوریج اور واٹر سپلائی بلوں کی ادائیگی نہ کرنے والے نادہندگان کیخلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ تمام ریکوری اور انجینئرنگ افسران کو سیوریج اور واٹر سپلائی ڈیفالٹرز کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرنے اور روزانہ کی بنیاد پر ڈسکنکشن مہم میں تیزی لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

منگل کے روز تمام سرکل انچارجز نے فیلڈ میں کی جانے والی سروے رپورٹ اور نادہندگان سے وصولی بارے کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ اس دوران ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر انجینئرنگ و چیئرمین ریکوری کمیٹی جواد کلیم اللہ نے تمام سرکل انچارجز سے واجبات کی وصولی،ڈسکنکشن سمیت دیگر ایشوز بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور تمام کمرشل نادہندگان کے سیوریج،واٹر سپلائی کے کنکشن بلا امتیاز منقطع کرنے اور منقطع کیے جانے والے کنکشنوں کی سخت مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

اس دوران تمام سرکل انچارجز نے 50 لاکھ81 ہزار روپے کی وصولی کرنے، 144 کمرشل اور گھریلو نادہندگان کے کنکشن منقطع کرنے، 31 صارفین کو گھریلو،07 صارفین کوکمرشل اور 23 صارفین کی کیٹیگری تبدیل کرنے اور مسنگ کنکشن کے حوالے سے بل جاری کرنے کی رپورٹ پیش کی ۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ریکوری محمد ارشد ، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ریکوری،تمام سرکل انچارجز اور ریکوری انسپکٹر شریک تھے۔ ڈی ایم ڈی واسانےشعبہ ریکوری کو سخت محنت کرنے اور اپریل کے مہینے میں زیادہ سے زیادہ ریکوری کرنے کی ہدایات جاری کیں اور کہا کہ نادہندگان سے ریکوری کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہ برتی جائے اور اس حوالے سے کارکردگی کو مزید بہتر کیا جائے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں