ملتان میں گیس چوری کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری

جمعہ 26 اپریل 2024 19:40

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) سوئی گیس ٹاسک فورس کی ملتان میں گیس چوری کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری ہیں۔غازی آباد میں جمعہ کے روز کمپریسر استعمال کرنے پر دو میٹر منقطع کر دیئے گئے ۔ معصوم شاہ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک میرج ہال میں کمرشل کی بجائے گھریلو میٹر استعمال کرنے پر کنکشن منقطع کردیا گیا جس پر مزید قانونی کارروائی جاری ہے ۔

اندرون شہر میں دو صارفین کے میٹر ریورس ہونے پر منقطع کر کے لیبارٹری رپورٹ کے لئے بھجوا دیئے گئے ۔

(جاری ہے)

ایک گھریلو صارف محمد دانش گیس چوری میں ملوث پایا گیا ، ٹاسک فورس نے میٹر اتار کر مزید کارروائی شروع کردی ہے۔ایک صارف کا میٹر نان بلنگ پر منقطع کردیا گیا ۔ ایک اور صارف کا غیر قانونی طور پر گیس کنکشن کسی دوسرے کے زیرِ استعمال تھا اس لئے اسکا میٹر بھی منقطع کردیا گیا۔

اسکے علاؤہ پانچ صارفین غیر قانونی طور پر ایک سے زائد گھروں کو گیس دینے میں ملوث پائے گئے، جن کی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں۔ انچارج ٹاسک فورس نے اس موقع پر بتایا کہ ہماری ٹیمیں گیس چوری روکنے کے لئے دن رات کام کررہی ہیں۔ جس میں خاطر خواہ کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ کارروائیاں شہر بھر میں روزانہ کی بنیاد پر جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں