ضلعی محکمے سرخ فیتہ کلچر کی حوصلہ شکنی کریں، ڈپٹی کمشنر ملتان

پیر 13 مئی 2024 13:18

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر ملتان (ر)کیپٹن رضوان قدیر نے ضلعی محکموں کو ون ونڈو ماڈل کے نفاذ کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کے لئے سرخ فیتہ کلچر کی حوصلہ شکنی کی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ضلعی محکموں کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ تجاویزات کے خاتمے کے لئے گنجان آباد علاقوں میں آپریشن مزید تیز کیا جائے۔ ڈینگی مہم میں ناقص کارکردگی کے حامل محکموں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم مکمل فعال کیا گیا ہے۔اجلاس میں ضلعی محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں