ملتان،چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئربیورو میں عالمی یوم ماں کے حوالے سے تقریب

پیر 13 مئی 2024 18:46

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی آفیسر توشیبہ رمضان نے کہا ہے کہ ماں کائنات کا سب سے انمول رشتہ ہے،وہ بے لوث محبت کرتی ہے اور ہر دن ہی ماں کا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئربیوروآفس میں عالمی یوم ماں کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں ادارے میں مقیم بچوں نے بھی ماں کی عظمت کو خراج تحسین اورسلام پیش کیا۔ادارے کے ترجمان نوید مختار نے کہا کہ ادارے میں ہمارے پاس اس وقت 60 سے زائد لاوارث بے سہارا بچے رہائش پذیرہیں جن کی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ ان کو ہنر مندانہ تربیت بھی دی جا رہی ہے تاکہ یہ بچے بھی معاشرے میں اپنا مفید کردار ادا کر سکیں۔تقریب میں ام کلثوم، نیرہ نور رومان ارشد سمیت دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں