چلڈرن ہسپتال ملتان میں ’’نرسوں کے عالمی دن‘‘ کے موقع پر تقریب کا انعقاد

پیر 13 مئی 2024 22:08

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) چلڈرن ہسپتال ملتان میں سوموار کے روز ’’نرسوں کے عالمی دن‘‘ کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈین چلڈرن ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر کاشف چشتی اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر کامران آصف سمیت نرسز و دیگر سینئر سٹاف نے شرکت کی۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد کاشف چشتی نے اس موقع پر خطاب کیا اورنرسنگ سٹاف کی اہمیت اور مریضوں کی دیکھ بھال میں ان کے کردار کے حوالے سے بات کی ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ نرسنگ سٹاف کا کردار کسی بھی ہسپتال میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہوتا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر تمام سٹاف کو مبارکباد پیش کی اور بتایا کہ ہم ان تمام محنتی نرسز کی خدمات کو سراہتے ہیں جو ہمارے ہسپتال میں بے لوث، محنت اور ایمان داری سے اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں ۔تقریب کے اختتام پر ڈین چلڈرن ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر محمد کاشف چشتی اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر کامران آصف نے نرسز اور دیگر سٹاف کے ساتھ کیک بھی کاٹا۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں