واسا کی شہر بھر میں نادہندگان کے خلاف کارروائیاں، 30 لاکھ 68 ہزار روپے کی وصولی، 130 کنکشن منقطع

پیر 13 مئی 2024 22:00

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) منیجنگ ڈائریکٹر واسا چوہدری محمد دانش کی ہدایت پر سیوریج اور واٹر سپلائی بلوں کی ادائیگی نہ کرنے والے نادہندگان کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن جاری ہے۔ریکوری اور انجینئرنگ افسران کو سیوریج اور واٹر سپلائی ڈیفالٹرز کے خلاف بھرپور کارروائی اور روزانہ کی بنیاد پر ڈس کنکشن مہم میں تیزی لانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

تمام سرکل انچارجز نے پیر کے روز فیلڈ میں کی جانے والی سروے رپورٹ اور نادہندگان سے وصولی بارے کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ اس دوران ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر انجینئرنگ و چیئرمین ریکوری کمیٹی جواد کلیم اللہ نے ایک اجلاس میں تمام سرکل انچارجز سے روزانہ کی بنیاد پر ڈیفالٹرز کے اکاؤنٹس کی پراگریس، جس میں واجبات کی وصولی،ڈسکنکشن سمیت دیگر ایشوز بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور تمام کمرشل نادہندگان کے سیوریج،واٹر سپلائی کے کنکشن بلا امتیاز منقطع کرنے اور منقطع کیے جانے والے کنکشنوں کی سخت مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

تمام سرکل انچارجز نے 30 لاکھ 68 ہزار روپے کی وصولی ، 130 کمرشل اور گھریلونادہندگان کے کنکشن منقطع ، 147 صارفین کو گھریلو، 12 صارفین کو کمرشل اور 61 صارفین کی کیٹیگری تبدیل کرنے اور مسنگ کنکشن کے حوالے سے بل جاری کرنے کی رپورٹ پیش کی گئی۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹرز ریکوری محمد ارشد، عبدالمجید،اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ریکوری،تمام سرکل انچارجز اور ریکوری انسپکٹرز شریک تھے ۔ڈی ایم ڈی واسا نے شعبہ ریکوری کو سخت محنت کرنے اور مئی کے مہینے میں زیادہ سے زیادہ ریکوری کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں