عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے، ڈپٹی کمشنر

بدھ 15 مئی 2024 14:54

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر ملتان (ر)کیپٹن رضوان قدیر نے کہا ہے کہ شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کے لئے سٹیزن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم لانچ کر دیا گیا ہے ،گڈ گورنس اور عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے فارمز ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے جدید آن لائن کمپلینٹ پورٹل کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ پورٹل کے ذریعے شہریوں کی درخواستوں پر تمام محکمے فوری ایکشن لیں گے اور درخواستوں پر فوری ریلیف نہ فراہم کرنے والوں کا ڈیٹا پورٹل پر نمایاں ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ نجی سیکٹر، انفراسٹرکچر اور صاف پانی کی فراہمی سمیت مختلف منصوبوں میں تعاون کر رہا ہے۔ویسٹ کولیکشن اور واٹر پیوریفکیشن پلانٹس کے لیے فارمز ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن سے مل کر کام کریں گے۔ تمام افسران پورٹل پر موصول شکایات کے ازالے کے پابند ہوں گے۔اجلاس میں فارمرز ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن سے عالیہ جمشید، غلام مصطفی ،تنویر نانڈلہ اور میاں توقیر سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں