پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں کمی کے تناسب سے مارکیٹ میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو مانیٹر کیا جائے،کمشنر ملتان

جمعرات 16 مئی 2024 17:20

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) کمشنر ملتان مریم خان نے کہا ہےکہ پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں کمی کے تناسب سے مارکیٹ میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو مانیٹر کیا جائے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمتیں کم کر کے عوام کو براہ راست ریلیف دیا ہے۔ جو ریلیف حکومت نے دیا،اس کے ثمرات عوام تک پہچائیں۔

کمشنر مریم خان نے غلہ وسبزی منڈیوں،ہول سیل ڈیلرز کی سپلائی لائن کی چیکنگ کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ طلب و رسد کے نظام کو شفاف بناکر کمیشن مافیا کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے۔ذخیرہ اندوز،کمیشن مافیا کڑے احتساب کیلئے تیار ہوجائیں۔چکن،سبزیاں ،دالوں سمیت اشیاء خوردونوش کی سستی سپلائی چین یقینی بنائی جائے۔

(جاری ہے)

ہول سیل ڈیلرز عوام کا احساس کرتے ہوئے سستی سپلائی ممکن بنائیں۔

روٹی، نان کی نوٹیفائیڈ قیمتوں پر ہر صورت عملدرآمد کروایا جائے۔ڈپٹی کمشنرز سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد سرکاری ریٹس کا نوٹیفیکیشن کریں۔مقامی اجناس کی مارکیٹ میں گراں فروشی کسی صورت برداشت نہیں۔منڈی سے کریانہ تک اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کی سخت مانیٹرنگ کی جائے۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل کمشنرز متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں