نوجوانوں کو جدید علوم سیکھنے و عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کی ضرورت ہے، ڈائریکٹر ملتان آرٹس کونسل

جمعرات 16 مئی 2024 18:40

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) ڈائریکٹر ملتان آرٹس کونسل ڈاکٹر ریاض ہمدانی نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو جدید علوم سیکھنے اور عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک تربیتی ورکشاپ کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ ملتان آرٹس کونسل فنون لطیفہ کی مختلف اصناف میں نوجوانوں کی تربیت کرتا ہے جو وقت کا تقاضا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ جدید دور میں ٹیکنالوجی اور اس کے مفید استعمال سے واقفیت کی اشد ضرورت ہے، انہی تقاضوں کو دیکھتے ہوئے اس ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا ہے تاکہ نوجوان نسل اپنے روزگار کے سلسلے میں خودکفیل ہو سکے۔ واضح رہے کہ ملتان آرٹس کونسل اور ویمن یونیورسٹی ملتان کے تعاون سے اس ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا،جس میں طالبات کو مختلف تکنیکی امور پر تربیت دی گئی۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں