شہری کوڑا کرکٹ شاہراہوں،گلیوں میں پھینکنے سے گریز کریں،سی ای او ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی

جمعہ 17 مئی 2024 13:27

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شاہد یعقوب نے کہا ہے کہ شہری کوڑا کرکٹ سڑکوں اورگلیوں میں پھینکنے سے گریز کریں،کوڑا کرکٹ شاہراہوں اورگلیوں میں پھینکنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔جمعہ کو ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے صفائی عملہ کی جانب سے مختلف علاقوں میں جامعات ومرکزی مساجد کے روٹس سمیت بازاروں اور رہائشی علاقوں میں پانی کا چھڑکاؤ کیا گیا،عبادت گاہوں کے باہر نصب کنٹینرز اور کوڑے دانوں کی صفائی کی گئی اورچونے کا چھڑکا ئو بھی گیا۔

سی ای او ایم ڈبلیو ایم سی نے فیلڈ کا دورہ کیا اور شہر میں جاری خصوصی صفائی آپریشن کا خود جائزہ لیا۔ انہوں نے عملہ صفائی کی حاضری چیک کی اور مختلف یونین کونسلز میں مشینری کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھاری مشینری کے ذریعے عرصہ دراز سے نظر انداز علاقوں سے بھی کوڑے کے ڈھیر صاف کئے جا رہے ہیں،شہر کو مکمل صاف رکھنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جار ہی،ملتان ہم سب کا شہر ہے جس کی صفائی کا خیال رکھنا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، ملتان کو زیرو ویسٹ کرنے اور خوبصورت بنانے کےلئے شہریوں کو بھی کردار ادا کرنا چاہیے اور ،کوڑا کرکٹ کو مناسب جگہ پر ٹھکانے لگایا جانا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے کوڑا کرکٹ اٹھانے والے نئے لوڈر رکشوں کو ٹیکنکل انسپکشن مکمل کرکے مرحلہ وار آن روڈ کیا جارہا ہے،نئے کنٹینرز ، کوڑے دان اور مشینری فیلڈ میں نصب کی گئی ہے جس سے یومیہ کوڑا کرکٹ اٹھانے کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ صفائی کی شکایات کے فوری ازالے کے لئے 1139 کنٹرول روم مکمل فعال ہے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں