نادہندگان کے خلاف کارروائی، واسا نے 148 کنکشن منقطع کر دیئے

ہفتہ 18 مئی 2024 18:19

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2024ء) منیجنگ ڈائریکٹر واساچوہدری محمد دانش کی ہدایت پر شعبہ ریکوری کی طرف سے نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ مزید تیز کر دیا گیا ہے گھریلو،کمرشل صارفین کے خلاف بھی بھرپور کارروائی کی جا رہی ہے ڈائریکٹر انجینئرنگ و ریکوری عبدالسلام کی سربراہی میں شہر بھر کے تمام سرکل انچارجز کی نگرانی میں خصوصی ٹیمیں ڈیفالٹرز کے خلاف متحرک ہیں گزشتہ روز شہر بھر میں 16 سرکل انچارجوں نے سیوریج اور واٹر سپلائی کے بل ادا نہ کرنے والے گھریلو اور کمرشل صارفین کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 148 کنکشنز منقطع کردیئے اس موقع پر نادہندگان کوڈیڈ لائن دی گئی کہ وہ اپنے ذمہ واسابلوں کی مد میں واجبات کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائیں ۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں