واسا ملتان کا نادہنگان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 148 کنکشنز منقطع

ہفتہ 18 مئی 2024 21:13

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2024ء) منیجنگ ڈائریکٹر واسا ملتان چوہدری محمد دانش کی ہدایت پر ادارے کے ریونیو میں اضافے کیلئے خصوصی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ سیوریج اور واٹر سپلائی کے بلوں کی ادائیگی نہ کرنے والے ڈیفالٹرز، کمرشل اور پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز کے نادہندگان کیخلاف جاری بلا امتیاز کریک ڈاؤن مزید تیز کر دیا گیا ہے،تمام ریکوری افسران کو غیر قانونی کنکشنز کا کھوج لگانے کیلئے دیئے جانے والے ٹاسک اور ڈیفالٹرز سے واجبات کی وصولی سے متعلق کارکردگی کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ بھی کی جا رہی ہے۔

ہفتہ کو ڈائریکٹر انجینئرنگ و ریکوری عبدالسلام کی سربراہی اور تمام سرکل انچارج کی نگرانی میں شہر بھر میں سیوریج اور واٹر سپلائی کے بل ادا نہ کرنے والے گھریلو اور کمرشل صارفین کے خلاف آپریشن کے دوران 148 کنکشنز منقطع کردئیے گئے۔

(جاری ہے)

نادہندگان کوڈیڈ لائن دی گئی کہ وہ اپنے ذمہ واسابلوں کی مد میں واجبات کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائیں بصورت دیگر ان کے کنکشن منقطع کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے سیوریج اور واٹر سپلائی ڈیفالٹرز کیخلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے، ڈسکنکشن مہم میں تیزی لانے، تمام ریکوری افسران کوغیر قانونی کنکشنز کا کھوج لگانے اور ڈیفالٹرز سے واجبات کی وصولی کے حوالے سے کارکردگی میں اضافہ کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کمرشل اور گھریلو صارفین کے بلوں کو چیک کیا جائے۔ انہوں نے شعبہ ریکوری کو سخت محنت کرنے اور ریکوری میں اضافے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کا حکم بھی دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں