ٹاسک فورس کی سوئی گیس چوری کرنے والوں‌کے خلاف کارروائی ،4صارفین کے کنکشن منقطع کردیئے

اتوار 19 مئی 2024 21:00

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2024ء) سوئی گیس ٹاسک فورس ملتان کی روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری ہیں، میٹر ٹیمپرکرکے گیس چوری کرنے کی پاداش میں مزید تین صارفین کے گیس میٹر منقطع کر دیئے اور مزید محکمانہ کارروائی کی درخواست کردی۔ ایک صارف کا میٹر ریورس ہونے کی بنا پر منقطع کیا گیا جس میں ٹاسک فورس کو شبہ تھا کہ یہ میٹر بھی ٹیمپرڈ ہوگا۔

(جاری ہے)

اسی طرح چار صارفین ایک سے زائد گھروں کو گیس دینے میں ملوث پائے گئے جن کی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں ۔لاثانی کالونی میں ایک صارف کا ایکسٹینشن کی بنا پر میٹر منقطع کردیا گیا۔ انچارج ٹاسک فورس نے کہا کہ کمرشل صارفین کو صبح شام چیک کیا جارہا ہے اور جن صارفین کا استعمال پچھلے سال سے کم ہے ان پر خاص طور پر نظر رکھی جارہی ہے، گیس چوروں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں