ویمن یونیورسٹی ملتان میں ’’مضبوط تعلقات کےلئے جذبات کی ترتیب نو‘‘ کے موضوع پر سیمینار

منگل 21 مئی 2024 16:45

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2024ء) ویمن یونیورسٹی ملتان میں دفاعی صحت کے حوالے سے ’’مضبوط تعلقات کےلئے جذبات کی ترتیب نو‘‘ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وائس چانسلرویمن یونیورسٹی ملتان نےکہا کہ جذباتی انتظام مہارتوں کا ایک مجموعہ ہے جو لوگوں یا واقعات پر تعمیری ردعمل ظاہر کرنے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپنے جذبات پر قابو پانے کا طریقہ سیکھنا دوسروں کے ساتھ تعلقات قائم کرنے میں آپ کی مدد کر کے کیرئیر کو فائدہ پہنچا سکتا ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر سید مظفر شاہ، سماجی رہنما فادیہ کاشف، ڈاکٹر سعدیہ اشرف سمیت اساتذہ اور طالبات نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں