ملتان کے برن یونٹ سے کروڑوں روپے کی ادویات چوری

اے ایم ایس نشتر ہسپتال کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا

جمعرات 23 مئی 2024 19:55

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2024ء) ملتان کے پاک اٹالین ماڈرن برن یونٹ سے کروڑوں روپے کی ادویات چوری ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق ملتان کے پاک اٹالین ماڈرن برن یونٹ سے کروڑوں روپے کی ادویات چوری ہوگئی، اے ایم ایس نشتر ہسپتال کی مدعیت میں ادویات چوری ہونے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ،برن یونٹ میں ہونیوالی چوری کی سی سی ٹی وی بھی وائرل ہوگئی ہے تاہم انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی چور کی نشاندہی نہیں کی جا سکی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق چوری شدہ ادویات میں 979انجکشنز سمیت دیگر ادویات شامل ہیں، ایک انجکشن کی قیمت 17 ہزار سے 20ہزار کے لگ بھگ ہے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں