iبہت جلد ملتان ریجن کے تمام علاقوں میں گیس موجود ہوگی

ں*ریجنل مینجر سوئی گیس سید حسین ظفرکی گیس بحالی سرگرمیوں کے جائزہ کے موقع پر گفتگو

اتوار 26 مئی 2024 18:45

ی*ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2024ء) ریجنل مینجر سوئی گیس سید حسین ظفر نے کہا ہے کہ عوام کو کسی قسم کی تکلیف نہیں ہونی چاہیے ملتان ریجن کے تمام صارفین کو گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے جس کے لیے عملہ دن رات کام کر رہا ہے کم پریشر کی شکایات پر بھی کافی کام ہو رہا ہے پرانی بوسیدہ پائپ لائنز کو تبدیل کیا جا رہا ہے بہت جلد ملتان ریجن کے تمام علاقوں میں گیس موجود ہوگی میں اور میری پوری ٹیم اس کے لیے کوشاں ہیں انہوں نے گیس کی فراہمی کے لیے تمام جاری کام جلد از جلد مکمل کرنے کے احکامات دیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے گزشتہ روز حسن آباد، دین پورہ اور دیگر علاقوں میں گیس کی بحالی کے لیے کی گئی کھدائی کا جائزہ لیا اور اس کو دو چار روز میں مکمل کرنے کا کہا اس موقع پر انجینیئر راحیل خالد، چیف سیکیورٹی آفیسر سیف الرحمن خان اور دیگر آفسران ان کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں