ڈاکٹراسلم انصاری کی 84ویں سالگرہ کے موقع پرملتان ٹی ہاؤس کی جانب سے جشن اسلم انصاری منانے کااعلان

منگل 2 مئی 2023 18:03

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2023ء) نامورشاعر،دانشور،ماہرتعلیم اور"میں نے روکا بھی نہیں اوروہ ٹہرابھی نہیں"جیسی شہرہ آفاق غزل کے خالق ڈاکٹراسلم انصاری نے کہاہے کہ انہوں نے جوکچھ بھی حاصل کیاوہ ان کے شہر کی دین ہے ۔وہ اگرچاہتےتولاہورکواپنا مسکن بناسکتے تھےوہاں ذرائع ابلاغ بھی موجودتھے اورانہیں مشورہ دیاگیاکہ انہیں ملتان نہیں جاناچاہیے لاہور میں ان کے سامنے پرواز کے لئے ایک وسیع آسمان ہے لیکنان کے لیے ان کا خطہ اورمٹی اس لئے اہم تھی کہ ان کی جڑیں اسی زمین میں ہے یہی ان کے آبائو اجداد کامسکن ہے ۔

ان خیالات کاآظہارانہوں نے اپنی 84 ویں سالگرہ کے موقع پراے پی پی سے گفتگوکے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ملتان کی تاریخ اورثقافت کے حوالے سے اپنے تحقیقی مضامین کانیامجموعہ ترتیب دے رہے ہیں اس کے علاوہ ان کی شاعری کانیا مجموعہ بھی جلد منظر عام پرآئے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پران کی دوجلدوں پرمشتمل کلیات کی بھی رونمائی ہوئی ۔اس موقع پرمعروف شاعر،کالم نگاراے پی پی اردوسروس ملتان کے سربراہ رضی الدین رضی اورصدارتی ایوارڈ یافتہ، کالم نگارودانشورشاکر حسین شاکر بھی موجودتھے۔

دریں اثنا نامور شاعر،کالم نگار اورملتان ٹی ہاؤس کے جنرل سیکرٹری خالد مسعودخان نے اے پی پی کوبتایاکہ ڈاکٹراسلم انصاری کی خدمات کے اعتراف میں ملتان ٹی ہاؤس کے زیراہتمام جلد جشن اسلم انصاری منایاجائے گاجس میں ان کے شاگردوں اوران کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔انہوں نے کہاکہ انہیں اپنے شہر کے محسنوں کی خدمات کااعتراف ان کی زندگیوں میں کرناچاہیے اوربلاشبہ اسلم انصاری اس شہرکی شناخت ہیں ۔\395

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں