مری، حضرت ابو بکر صدیق کے یوم ولادت پر صداقت تاجدار کانفرنس کا انعقاد

بدھ 19 فروری 2020 13:32

مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2020ء) مرکزی دربار عالیہ موہڑہ شریف کے سجادہ نشین اعلی الحاج حضرت پیر اولیاء باد شاہ فاروق نے کہا ہے کہ خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیق کی اسلام کی راہ میں دی جانے والی لازوال قربانیوں کی دنیا میں مثال نہیں ملتی، آپ حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے ایک سچے اور جانثار دوست تھے، اسی سچائی کی بناء پر آپ کو صدیق کا لقب ملا۔

انہوں نے اس امر پر زور دیکر کہا کہ امت مسلمہ آپ رضی اللہ تعالٰی کے نقش قدم پر چل کر انسانیت کو مسائل و مشکلات کے گرداب سے نکالے اورامت کی اسی میں نجات اور کامیابی ہے۔ وہ گلشن موہڑہ شریف زائد آباد میں حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی کی یوم ولادت کے موقع انکی یاد میں منعقدہ صداقت تاجدار کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

کانفرنس سے ولی عہد موہڑہ شریف حضرت پیر احمد فاروق، مولانا افتخار احمد زاہدی، خلیفہ باغ علی زاہدی و دیگر علماء کرام اور مشائخ عظام نے بھی خطاب کیا۔

مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ آپکی ایثار و قربانی کی مثالیں آج بھی روز اول کی طرح زندہ ہیں، آپ نے قبول اسلام کے بعد کفر کا مقابلہ جس جرات اور جوانمردی سے کیا اسکی دنیا میں نظیر نہیں ملتی۔ کانفرنس کے اختتام پر ملک کی سلامتی، استحکام ترقی و خوشحالی امن و امان اور امت مسلمہ کے درمیان اتحاد واتفاق کے لئے دعا کی گئی۔ کانفرنس میں عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں