مظفرآباد،آٹا دو ہزارروپے من لیکن روٹی پھر بھی 20 روپے کی،انتظامیہ ناکام

جمعہ 17 مئی 2024 13:37

مظفرآباد،آٹا دو ہزارروپے من لیکن روٹی پھر بھی 20 روپے کی،انتظامیہ ناکام
مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) آٹے کی قیمتوں میں نمایاں کمی 6ہزار سے کم کر کے 2ہزار روپے من آٹا لیکن روٹی کی قیمت 20روپے ہی برقرار، انتظامیہ روٹی ، قلچہ ،نان کی قیمتوں میں کمی کروانے میں ناکام،بلدیہ مجسٹریٹ دفتر میں بلا کر جرمانے کرنے کے بجائے مارکیٹ میں خود جا کر ریٹ لسٹ چیک کریں ،بیلہ نور شاہ ، نیلم پل ،نیلم پارک ،ایبٹ آباد روڈ پر جملہ ہوٹلز اور تندور والوں نے انت مچارکھی ہے روٹی نان سابقہ قیمتوں پر ہی فروخت کر رہے ہیں عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے کوئی پرائس کنٹرول کمیٹی ،انتظامیہ کی اس طرف توجہ ہیں ،عوام علاقہ بیلہ نور شاہ، بالا پیر، بانڈی سماںنے وزیر اعظم،ڈپٹی کمشنر سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا، بلدیہ مجسٹریٹ دفتر میں بیٹھ کر جرمانے کرنے کے بجائے روٹی نا ن کی قیمتوں ودیگرفوڈ آئیتم کے ریٹ چیک کریں۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں