کشمیری مہاجرین کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرونگا،وزیر جنگلات کی وفد کو یقین دہانی

بدھ 22 مئی 2024 16:06

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2024ء) آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کے وزیر جنگلات محمد اکمل سرگالہ کشمیری مہاجرین ماسٹر محمد الیاس،انوار بادشاہ، ڈاکٹر طالب کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی اور جملہ مسائل سے آگاہ کیا،کشمیری مہاجرین کے وفد نے وزیر حکومت محمد اکمل سرگالہ کو مہاجرین کے اسٹیٹ سبجیکٹ،ورکنگ باؤنڈری پر بسنے والوں کے لئے رہائشی کالونیوں اور کمیونٹی ویلفیئر سنٹر کے قیام کے حوالہ سے آگاہ گیا وزیر حکومت محمد اکمل سرگالہ نے کہا کہ کشمیری مہاجرین کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرونگا انھوں نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر کشمیری مہاجرین کے مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں ہی-

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں