ایکشن کمیٹی تھب کی جدوجہد رنگ لے آئی‘پنیالی ‘تھب تا ملوٹ سڑک کیلئے 18کروڑ منظور

جمعہ 10 جولائی 2015 13:08

بیس بگلہ + باغ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جولائی۔2015ء) ایکشن کمیٹی تھب وسطی باغ کے مظاہرے او ردھرنے رنگ لے آئے-پنیالی تھب ملوٹ سڑک کیلئے 18 کروڑ روپے منظور-تفصیلات کے مطابق ایکشن کمیٹی تھب کی دن رات کی جدوجہد آخر کار رنگ لے آئی‘ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام اہلیان علاقہ نے مظاہرے کئے‘ دھرنے دیئے یہاں تک کے اسلام آباد پریس کلب کے سامنے مظاہرہ تک کیا جس کے بعد آخر کارپنیالی ‘ تھب تا ملوٹ سڑک کیلئے فنڈز کی منظوری دیدی گئی- تھب کے عوام کی جرات مندانہ تحریک نے باغ کی سڑکوں پر خون بہایا ان پر ظلم کی انتہا کی گئی مگر حقوق کی خاطر نیشنل پریس کلب اسلام آباد پہنچے اس جدوجہد میں چیئرمین فورم راجہ نثار شائق ‘ سردار ثاقب ‘ راجہ عارف طاہر‘ مولانا شوکت اور دیگر کا کردار ناقابل فراموش ہے رقم منظور ہونے پر وزیر صحت کا یہ سب کچھ اپنے کھاتے میں ڈالنے کی کوشش ناکام‘ وہ تھب کے نو پولنگ سٹیشن کی عوام کے ساتھ دھوکہ کرتے رہے -تھب تھب کے عوام نے صحافیوں کے علاوہ کل جماعتی کارکنوں کا شکریہ ادا کیا-

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں