البدر کلب سراں نے پہلے حاجی محمد یوسف مرحوم ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ میں نوشہرہ کی ٹیم کو ہرا کر دوسرے راونڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا

ہفتہ 15 جولائی 2023 22:45

مظفرآباد،گڑھی دوپٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2023ء) البدر کلب سراں نے پہلے حاجی محمد یوسف مرحوم ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ میں نوشہرہ کی ٹیم کو ہرا کر دوسرے راونڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دوپٹہ کرکٹ گراونڈ میں کھیلے گئے میچ میں البدر کرکٹ کلب کے کپتان راجہ عثمان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 6 اوورز میں 112 رنز بنائے۔

البدر کلب کی طرف سے راجہ فہد نے سب سے زیادہ 60 جبکہ راجہ طلحہ نے 40 رنز بنائے۔ 112 رنز کے تعاقب میں نوشہرہ کی ٹیم مقررہ 6 اوورز میں صرف 70 رنز ہی بنا سکی۔البدر کلب کی طرف سے راجہ اعظم نے عمدہ باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔البدر کلب سراں نے 42 رنز سے میچ جیت کر ٹورنامنٹ کے دوسرے راونڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں