سانگلہ ہل کیT.HQ ہسپتال کے ڈاکٹر اور نرس سٹاف کی مبینہ غفلت کے باعث 5دن کے بچے کی ہلاکت

جمعہ 22 اکتوبر 2021 14:36

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2021ء) سانگلہ ہل کیT.HQ ہسپتال کے ڈاکٹر اور نرس سٹاف کی مبینہ غفلت کے باعث 5دن کے بچے کی ہلاکت۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق سانگلہ ہل کے مقامی صحافی ملک ذیشان کے بچے کی طبیت خراب ہونے پر ہسپتال لایا گیا جس پر ایمرجنسی ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نے بچے کو بچہ نرسری میں شفٹ کر دیاگیا بچے کی حالت بہتر نہ ہونے پر لیڈی ڈاکٹر کو بچے کو چیک کرنے کا کہا جس پر لیڈی ڈاکٹر نے صحافی ملک ذیشان کو کہاکہ نرس کو کہو بچہ میرے کمرے میں لے آؤ جس پر نرس کوڈھونڈناشروع کیا جس پر پتہ چلا نرس اپنے سٹاف روم میں کھانا کھا رہی ہیں ان کو جب کہا کہ بچے کو نرسری روم سے ڈاکٹر کے پاس شفٹ کرو تو نرس نے کہا بچے کو دیکھ کر آئی ہوں بچہ ٹھیک ہے اصرار کرنے کے باوجود نرس بچے کو اٹھا کر نہ لائی کچھ دیر بعدبچے کے ناک سے خون آناشروع ہوگیا ڈاکٹر کے چیک کرنے پر پتہ چلا کہ بچہ جانبر نہ ہو سکا اور بچہ فوت ہوگیا نرس کو بلانے پر نرس نے ورثاء سے بدتمیزی شروع کر دی اور کہا تمیز سے بات کرو جس پر 2دن بعد ایم ایس آفس شکایت کی جس پر کاروائی کا2دن کا ٹائم دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں