سانگلہ کے نواحی گاؤں کوٹلہ کلاں میں نالیوں کے گندے پانی کا علاقے کی تمام گزر گاہوں پر قبضہ

پیر 20 جون 2022 13:05

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2022ء) سانگلہ کے نواحی گاؤں کوٹلہ کلاں میں نالیوں کے گندے پانی کا علاقے کی تمام گزر گاہوں پر قبضہ۔علاقہ مکینوں کا گزرنا محال۔احبابِ اختیار و اقتدار خاموش تماشائی۔اہلیان دیہہ کی آمد و رفت مکمل بند گندہ پانی گھروں میں بھی داخل۔وبائی امراض پھیلنے لگیں۔ارباب اختیار کو متعدد بار توجہ دلانے کے باوجود کوئی ٹس سے مس نہیں ہوا ۔

(جاری ہے)

لینڈ مافیہ نے جوہڑ پر قبضہ بھی کر رکھا ہے جس میں مٹی ڈال کر عالیشان تعمیرات کر رکھی ہیں جس کی وجہ سے گاؤں کا گندہ پانی اس جوہڑ میں جانا بند ہو گیا تھا اور نالیوں کا پانی گاؤں کے ساتھ ملحقہ کھال میں جاتا تھا جو کہ گزشتہ دنوں پختہ بنا دیا اور گندے پانی کی نکاسی ہمیشہ کے لیے بند کر دی گئی جوکہ اب گندہ پانی گھروں دندناتا پھر رہا ہے نمازیوں سمیت بچے تک مساجد میں جانے سے قاصر ہیں علاقہ مکیں کام کاج اور روزی روٹی کے لیے بھی نہ جا سکتے ہیں لینڈ مافیا نے سرکاری اراضی روڑی اور جوہڑ پر قبضہ کرنے کے لیے باقاعدہ طور پر جوہڑ پہ قبضہ کرنے لیے اپنا سیاسی اثرورسوخ استعمال کر کے پختہ سڑک بنوائی جس کی وجہ سے جوہڑ دو حصوں میں تقسیم ہو گیا اور انہوں نے سوچی سمجھی پلاننگ کے تحت جوہڑ پر قبضہ کر لیا اور ساتھ ساتھ روڑی پر بھی براجمان ہو کر مہنگے داموں فروخت کر رہے ہیں اور متوسط طبقہ گھروں کا کچرا اور گندہ پانی گھروں میں ہی رکھنے پر مجبور کر رہے ہیں جس کے باقاعدہ طور پر مساجد میں اعلانات بھی ہوتے ہیں اہلیان دیہہ کی اپیل ہے کہ قبضہ مافیا کے خلاف کارواء کر کے گاؤں کا جوہڑ اور روڑی واگزار کرا? جائیں تاکہ باسیوں کی زندگی عذاب سے نکل سکے اہلیان گاؤں نے ارباب اختیار سے اپیل کی ہے کہ ہماری داد رسی کی جاوے۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں