سانگلہ ہل شہربھرمیں تجاوزات کی بھرمار،دوکانوں کے آگے دوکانیں سج گئیں

بااثردوکانداروں نے فٹ پاتھ پر قبضہ جمالیا،شہریوں کاگزرنامحال ہوگیا،انتظامیہ خاموش تماشائی

منگل 14 مئی 2024 16:07

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) شہربھرمیں تجاوزات کی بھرمار،دوکانوں کے آگے دوکانیں سج گئیں،بااثردوکانداروں نے فٹ پاتھ پر قبضہ جمالیاہے،شہریوں کاگزرنامحال ہوگیا،انتظامیہ خاموش تماشائی کاکرداراداکررہی ہے، شہربھرکے گلیوں،بازاروں، سبزی منڈی،کمیٹی بازار،مین بازار ملحقہ گلیوں، بازاروں،حمیدنظامی روڈ،فیصل آباد روڈ،ریلوے روڈپرانتظامیہ کی مبینہ خاموشی اورملی بھگت کے باعث بااثردوکانداروں نے دوکانوں کے آگے دوکانیں سجالی ہیں،دوکانوں کے باہرراستہ بندکرکے بلدیہ اہلکاروں کی ماہانہ مہم کے عوض ریڑھیاں لگا رکھی ہیں، فٹ پاتھ پر قبضہ کرکے اپنی اپنی دوکانیں سجارکھیں ہیں اور پختہ تعمیرات کی جارہی ہیں،جگہ جگہ ریڑھیاں اورخوانچے لگالئے ہیں،سکول کالج جانے والی طالبات اور خریداری کے لئے آنے والے خواتین کوسخت مشکلات کاسامناہے،نئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر نے بھی تا حال کوئی کارروائی نہیں کی،،عوام کا کوئی پرسان حال نہیں،،شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ننکانہ سے فوری نوٹس کامطالبہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں