ننکانہ صاحب ریسکیو1122عملہ نے دریائے راوی میں پھنسی6اونٹوں کو بحفاظت باہر نکال کر مالک کے حوالے کر دیا

منگل 14 مئی 2024 16:07

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء)ننکانہ صاحب سیدوالا روڈ چینڈ پور گاؤں کے قریب11اونٹ دریائے راوی کراس کر رہے تھے کہ اچانک 6 اونٹ دریائے راوی میں دلدل میں پھنس گئے،وہاں موجود لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نکالنے کی کوشش کی مگر نکال نہ سکیاطلاع پا کر ریسکیو 1122کا عملہ وہاں پہنچا،ریسکیو عملہ نے پیشہ ورانہ مہارت سے مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر دریائے راوی دلدل میں پھنسے اونٹوں کو باہر نکال کر مالک کے حوالے کر دیا،اس موقع پر اونٹوں کے مالک نے ریسکیو 1122 کا شکریہ ادا کیا اور اسکی خوشی قابلِ دیدنی تھی۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں