ڈی ایس پی صدر سرکل حسن فاروق گھمن جرائم پیشہ عناصر پر قابو پانے میں کامیاب

ایک آفیسر ہونے کے ناطے ایک آفیسر کا یہ کام کہ وہ اپنے علاقہ کے جان و مال کا مکمل تحفظ کریں، حسن فاروق گھمن

جمعرات 16 مئی 2024 18:10

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2024ء) ڈی ایس پی صدر سرکل حسن فاروق گھمن جرائم پیشہ عناصر پر قابو پانے میں کامیاب انہوں نے ڈکیتیوں جوئے بازوں قبضہ مافیا کو جینا دوبھر کر دیا تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میں ڈی ایس پی صدر سرکل حسن فاروق گھمن نے چوروں اور نوسربازوںں کا جینا محال کر دیا انہوں نے یہ بتایا کہ ایک آفیسر ہونے کے ناطے ایک آفیسر کا یہ کام کہ وہ اپنے علاقہ کے جان و مال کا مکمل تحفظ کریں انہوں نے ڈاکوؤں لٹیروں جوائ باز قبضہ مافیا کا جینا دوبھر کر دیا ضلع بھر کے صحافی تنظیموں نے ڈی ایس پی صدر سرکل حسن فاروق گھمن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایک عدل انصاف پسند انسان ہیں ڈی ایس پی حسن فبروق گھمن نے ہمارے ضلع میں کسی قسم کی کوئی ڈکیتی واردات کرنے والوں کا جینا حرام کر دیا ڈی پی او شیخوپورہ شیخ ظفر بلال نے ڈی ایس پی سرکل صدر حسن فاروق گمن کو داد دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں فخر ہے اس جیسے نوجوان پر جنہوں نے یہاں کے درندوں کا قبضہ مافیا کا جینا حرام کر دیا۔

(جاری ہے)

آپ شیخوپورہ کی دہلیز پہ ایسے چمکتے ہوئے ستارے ہیں جن کی اپنی چمک اور روشنی سے نہ صرف اہل شیخوپورہ پورہ کی سرزمین میں امن برقرار ہوا ہے بلکہ ضلع بھر کے مایا ناز اور اعلیٰ آفیسران میں آپ کا شمار اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ آپ جیسے نوجوان نہ صرف ھماری شان ہیں بلکہ ہمارے ضلع کا فخر ہیں اور فرائض کی ادائیگی کو بھرپور طریقے سے اور لگن کے ساتھ عوامی مسائل کو حل کرنے کے لیے خوشاں رہتے ہیں آپ کی شخصیت انتہائی نفیس اعلی اور با کردار ہے اپ کا شمار ان اعلی افسران میں ہوتا ہے جنہوں نے ہمیشہ استحقاق اور میرٹ پہ کام کیا اپ ہمارے ضلع کے سب سے ہونہار اور قابل آفیسران میں سے ایک ہیں جنہوں نے بہت کم عرصے میں اپنی محنت اور لگن سے ان گنت جرائم کو قابو پایا بلکہ اہل علاقہ اور ضلع بھر کے نامور اور مایا ناز انتہا پسند گروہوں کو ایسی نکیل ڈالی کہ اب بہت سے انتہا پسند جرائم سے پیچھے ہٹنے لگے ہیں آپ جیسے آفیسران کی بدولت ہی عوام سکھ کا سانس لیتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں