سانگلہ ہل محلہ گارڈن ٹاؤن اور مسلم ٹاؤن کا اکلوتا رشید چلڈرن پارک زبوں حالی کا شکار، اہل محلہ سراپا احتجاج

پیر 20 مئی 2024 11:30

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2024ء) سانگلہ ہل محلہ گارڈن ٹاؤن اور مسلم ٹاؤن کا اکلوتا رشید چلڈرن پارک زبوں حالی کا شکار،لائٹیں بند، واکنگ ٹریک، جھولے اور سیٹیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، عوام پارک کی بنیادی سہولیات سے محروم پارک میں کچرے کے ڈھیر لگ گئے،اہل محلہ سراپا احتجاج،اہل علاقہ کا ارباب اختیار سے رشید چلڈرن پارک کی حالت زار پر نوٹس لینے کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سانگلہ کے دفتر سے چند فرلانگ پر واقع رشید چلڈرن پارک انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث زبوں حالی کا شکار ہوگیا بچوں کیلئے لگائے گئے جھولے ٹوٹ گئے،سیر کرنے والی واکنگ ٹریک بھی جگہ جگہ سے ٹوٹ گئی، لائٹیں نہ ہونے کے باعث پارک میں نشئیوں نے ڈیرے ڈال لیے، پارک جانوروں کی آماجگاہ بن گیا اور بیٹھنے والی سیٹیں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار اہل علاقہ عوامی سماجی حلقوں نے کمشنر لاہور اور ڈپٹی کمشنر ننکانہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں