سانگلہ ہل شہر کے مرکزی قبرستان آوارہ کتوں کی آماجگاہ میں تبدیل

بدھ 22 مئی 2024 10:50

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2024ء)شہر کے مرکزی قبرستان آوارہ کتوں کی آماجگاہ میں تبدیل، قبروں اور کتبوں پر پیشاب پاخانہ، گندگی پھیلانا، قبروں کے اوپر کھیلنا، کھانا پینا اور سونا لاوارث کتوں کا محبوب مشغلہ بن گیا، لواحقین سمیت مذہبی، سماجی، شخصیات کا میونسپل کمیٹی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق شہر کے مرکزی قبرستان آوارہ کتوں کی جانب سے قبرستان میں کھانے کی غرض سے باہر سے لائی گئی گندی چیزوں سے گندگی پھیلنا شروع ہوچکی ہے، قبروں اور ان کے کتبوں پر کنندہ قرآنی آیات اور اسلامی ناموں پر پیشاب پاخانہ کرکے قبروں کی بے حرمتی کرنا، قبروں کے اوپر کھیلنا، کھانا، پینا اور سونا ان آوارہ کتوں کا محبوب مشغلہ بن گیا ہے لواحقین سمیت مذہبی، سماجی اور عوامی حلقوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگرمیونسپل کمیٹی کے ذمہ داران نے نوٹس لیکران آوارہ کتوں کاکوئی سد باب نہ کیا تو پھر خدانخواستہ کسی دن یہ آوارہ کتے قبروں کو کھود کر مردوں تک پہنچ جائیں گے اور پھر یہ آوارہ کتے آدم خور وحشی بن کر مردوں کے ساتھ ساتھ زندہ لوگوں کو بھی نہیں بخشیں گے، مذہبی، سماجی عمائدین نے ان آوارہ کتوں کی وجہ سے کسی بھی قسم کے بڑے سانحہ سے قبل متعلقہ ذمہ داران سے نوٹس لیکر ان آوارہ کتوں کو تلف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں