ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب نے دریائوں، نہروں اور برساتی نالوں میں نہانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے ضلع بھر میں دفعہ (1 )144 نافذ کر دی

بدھ 22 مئی 2024 23:09

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد نے دریائوں، نہروں اور برساتی نالوں میں نہانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے ضلع بھر میں دفعہ (1 )144 نافذ کر دی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع بھر کی جھیلوں، تالابوں اور چشموں میں بھی نہانے پر بھی پابندی عائد ہو گی ، منظوری اور حفاظتی اقدامات کے بغیر دریائوں اور نہروں میں کشتی اور بیڑے چلانے پر بھی پابندی ہو گی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد نے اے پی پی سے خصوصی طور پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خلاف ورزی پر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ، حفاظتی اقدامات کے بغیر دریائوں میں کشتی یا بیڑا چلانا انسانی جانوں کے لیے خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔انہوں نے والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شہری اپنے بچوں کو دریائوں، ندی نالوں سے دور رکھیں اور حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ \378

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں