ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے ضلع بھر میں دفعہ144نافذ کر دی، دریائوں، نہروں ،برساتی نالوں میں نہانے پر پابندی، نوٹیفکیشن جاری

حفاظتی اقدامات کے بغیر دریاوں میں کشتی یا بیڑا چلانا انسانی جانوں کے لیے خطرے کا باعث بن سکتا ہے، والدین بچوں کو دریائوں، ندی نالوں سے دور رکھیں، چودھری محمد ارشد

جمعرات 23 مئی 2024 19:00

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2024ء)ننکانہ صاحب دریاوں، نہروں، برساتی نالوں میں نہانے پر پابندی، دفعہ 144 نافذ،نوٹیفکیشن جاری۔ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر ننکانہ چوہدری محمد ارشد نے ضلع بھر میں دفعہ144 نافذ کر دی۔

(جاری ہے)

دریاں، نہروں اور برساتی نالوں میں نہانے پر پابندی عائد،جھیلوں، تالابوں اور چشموں میں بھی نہانے پر بھی پابندی عائد ہو گی منظوری اور حفاظتی اقدامات کے بغیر دریاوں اور نہروں میں کشتی اور بیڑے چلانے پر پابندی ہو گی۔

ڈپٹی کمشنر ننکانہ چوہدری محمد ارشد کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی پر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی حفاظتی اقدامات کے بغیر دریاوں میں کشتی یا بیڑا چلانا انسانی جانوں کے لیے خطرے کا باعث بن سکتا ہیوالدین بچوں کو دریاوں، ندی نالوں سے دور رکھیں۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں