ٹک ٹاک کے جنون نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی،17سالہ نوجوان وڈیوبناتے ہوئے نہرمیں ڈوب کر جاں بحق

اتوار 26 مئی 2024 16:10

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2024ء) ٹک ٹاک کے جنون نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی،سانگلہ ہل کارہائشی 17 سالہ عاطف علی ویڈیوبناتے ہوئے رکھ برانچ نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک کا شدائی 17 سالہ عاطف علی گزشتہ روز سانگلہ ہل کے قریب پھٹیاں والا پل کے قریب رکھ برانچ نہر میں ویڈیو بنا رہا تھا ،شوٹ کے دوران نہر میں چھلانگ لگا دی جو جان لیوا ثابت ہوئی ،دسویں جماعت کا طالب علم 17 سالہ عاطف علی ہاتھ پاؤں مارنے کے باوجود پانی کی لہروں کے ہاتھوں جان کی بازی ہار گیا ،موقع پر موجود ساتھیوں و عینی شاہدین نے واہ ویلا کر کے راہ گیروں کو اکٹھا کیا جنہوں نے ضلعی ہیڈ کوارٹر ریسکیو1122کو اطلاع دی ،ضلعی ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 کی ٹیم اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ گئی ،دو روزہ واٹر بوٹ ریسکیو اینڈ سرچ اپریشن کے دوران ریسکیو کے غوطہ خوروں نے بالاخر نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے 17 سالہ متوفی عاطف علی کی نعش نکال کر ورثا کے حوالے کر دی ۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں