معروف ماہر تعلیم شاہد فیاض ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر نارووال تعینات

جمعہ 17 مئی 2024 19:55

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) معروف ماہر تعلیم شاہد فیاض کو ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر نارووال تعینات کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

محمد افضال کمبوہ، محمد خورشید بسرا ،محمد ایاز و دیگر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران و کلریکل سٹاف نے مبارکباد و پھولوں کے گلدستے پیش کرتے ہوئے کہا شاہد فیاض ایک قابل و محنتی آفیسر ہیں محکمہ شاہد فیاض کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ان کی تعیناتی محکمہ تعلیم کے لئے خوش آئند ثابت ہوگی دوسری جانب صدر جرنلسٹ اینڈ رائٹرز کلب سینئر صحافی ادیب شاعر و مصنف محمد عثمان مغل نے سی ای او ایجوکیشن محمد یسین ورک سے ملاقات کی اور تازہ تصنیف "داستان ما"پیش کی محمد یسین ورک نے عثمان مغل کو اچھوتی تخلیق پر مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں